”میں آپ سب سے کہتا ہوں کہ۔۔۔“ اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سری لنکن بورڈ کے صدر نے اے سی سی کے تمام ممبران سے ایسی بات کہہ دی کہ سب ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے ، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

”میں آپ سب سے کہتا ہوں کہ۔۔۔“ اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سری ...
”میں آپ سب سے کہتا ہوں کہ۔۔۔“ اپنی ٹیم بھیجنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے سری لنکن بورڈ کے صدر نے اے سی سی کے تمام ممبران سے ایسی بات کہہ دی کہ سب ایک دوسرے کا منہ دیکھتے رہ گئے ، پاکستانیوں کے دل جیت لئے

  


کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر تھیلانگا سوماتھی پالا نے ناصرف اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی کا اظہار کیا بلکہ اجلاس میں موجود دیگر لوگوں کو ایسی بات بھی کہی جس نے پاکستانیوں نے دل جیت لئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ناصرف اپنی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر رضامندی ظاہر کی بلکہ اجلاس میں شریک تمام ممبران کو بھی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے مدد کرنے پر زور دیا۔

ان کا کہنا تھا ”میں آپ سب کو ایک ممبر کی حیثیت سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی میں اپنا کردار ادا کرنے اور اپنی مدد کی صورت میں پاکستان کو ’سیکیورٹی‘ فراہم کرنے کا کہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کیا سری لنکن ٹیم واقعی پاکستان آ رہی ہے؟ نجم سیٹھی بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی ساری خوشی۔۔۔

رسک ہمیشہ ہوتا ہے، لندن میں چیمپینز ٹرافی کے دوران 2 حملے ہوئے۔ لیکن آئی سی سی کی سیکیورٹی یقین دہانی کے تحت کرکٹ جاری رہی۔ اسی طرح ہمیں کرکٹ کی ایشیائی فیملی ہونے کے ناطے جتنا بھی ہو سکے، ایڈجسٹ کرنا چاہئے اور اپنے ممبران کو مکمل حمایت فراہم کرنی چاہئے۔“

مزید : کھیل


loading...