نواز شریف کا نیا پاکستان نہیں چاہئے، قائداعظمؒ اور علامہ اقبال ؒکا پاکستان ہی کافی ہے، چودھری شجاعت

نواز شریف کا نیا پاکستان نہیں چاہئے، قائداعظمؒ اور علامہ اقبال ؒکا پاکستان ...
نواز شریف کا نیا پاکستان نہیں چاہئے، قائداعظمؒ اور علامہ اقبال ؒکا پاکستان ہی کافی ہے، چودھری شجاعت

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت نے کہا ہے کہ ہمیں نواز شریف کا نیا پاکستان نہیں چاہئے، ہمیں وہی پاکستان چاہئے جو قائداعظم اور علامہ اقبال کا ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ بیٹی سے دستخط کرانے سے بڑا جرم کوئی نہیں ہے، نواز شریف ان کاغذات پر شہباز، حمزہ یا صفدر کے دستخط کرا لیتے،بیٹی سے کاغذات پر دستخط کرانے پرسابق وزیراعظم کو شرم آنی چاہئے تھی،نواز شریف نے اپنے جعلی کاغذات پر بھی بیٹی سے دستخط کرالئے، انہوںنے کہا کہ شہباز شریف ماڈل ٹاو¿ن کیس سے بچ نہیں سکتے۔

مزید : لاہور


loading...