نواز شریف کی نااہلی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں ”رکاوٹ“ بن گئی، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

نواز شریف کی نااہلی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں ”رکاوٹ“ بن گئی، ...
نواز شریف کی نااہلی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں ”رکاوٹ“ بن گئی، پاکستانیوں کیلئے تشویشناک خبر آ گئی

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان میں ”رکاوٹ“ بن گئی ہے کیونکہ ان کی نااہلی کے باعث قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے 120 پر 17 ستمبر کو انتخابات کرائے جانے ہیں اور 10 سے 16 ستمبر تک ورلڈ الیون نے 3 ٹی 20 میچ کھیلنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

سیکیورٹی اداروں کو ایک جانب جہاں بین الاقوامی کھلاڑیوں کیلئے سخت سیکیورٹی انتظامات کرنا ہوں گے تو این اے 120 پر ہونے والے اہم ضمنی انتخاب کے موقع پر سیکیورٹی کیلئے بھی وسائل مہیا کرنا پڑیں گے جو کہ خاصا مشکل نظر آتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی اور پنجاب حکومت کے درمیان اگرچہ اس معاملے پر کئی ملاقاتیں ہو چکی ہیں لیکن اب بھی اس معاملے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

نجم سیٹھی کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے انہی تاریخوں پر میچ کروانے کی اجازت مل جائے گی جبکہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے بھی یقین دہانی کروا رکھی ہے کہ پنجاب حکومت ورلڈ الیون کی میزبانی کے موقع پر بھرپور تعاون کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ کیا سری لنکن ٹیم واقعی پاکستان آ رہی ہے؟ نجم سیٹھی بھی میدان میں آ گئے، ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کی ساری خوشی۔۔۔

اب تازہ ترین صورتحال کے مطابق ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا انہی تاریخوں پر ہونا ہی اچھا ہے کیونکہ سری لنکا نے بھی ایک یا دو ٹی 20 میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، اس لئے شیڈول میں کوئی ردوبدل نہ ہو، تو ہی بہتر ہے تاکہ تمام معاملات بخوبی طے پا جائیں اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے راستے مکمل طور پر کھل جائیں۔

مزید : کھیل


loading...