فلمسٹار ثناء کی اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

فلمسٹار ثناء کی اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
فلمسٹار ثناء کی اپنے دونوں صاحبزادوں کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی) فلمسٹار ثناء نے پاکستان کے 70ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنے دونوں صاحبزادوں اذان اور اذلان کے ہمراہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزار پر حاضری دی ۔ اس موقع پر انہوں نے نقاب کر رکھا تھا ۔ اس حوالے سے ثناء کا کہنا ہے کہ بچوں کو قائد اعظم کے مزار پر لیجانے کا مقصد صرف یہ تھا کہ انہیں اس بات کی آگاہی ہو جائے کہ پاکستان کا بننا قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کی جدوجہد کا نتیجہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے بچوں کو پاکستان کے قیام کے حوالے سے تمام عظیم رہنماؤں کے بارے میں آگاہ کرتی رہتی ہوں تاکہ مستقبل میں جا کر وہ پاکستان کے ذمے دار شہری بن سکیں۔

مزید :

تفریح -