برکینافاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر حملے میں غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک

برکینافاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر حملے میں غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک
برکینافاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر حملے میں غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک

  


اواگادوگو (ویب ڈیسک) مغربی افریقہ کے مسلم اکثریتی ملک برکینا فاسو میں ترک ریسٹورینٹ پر فائرنگ سے غیرملکیوں سمیت 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برکینا فاسو کے دارالحکومت اواگادوگو میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے ’’عزیز استنبول ریسٹورینٹ‘‘ کے باہر بیٹھے گاہکوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تختہ الٹنے کی سازش کا انکشاف

سیکیورٹی اہلکاروں سے جھڑپ میں 3 حملہ آور بھی مارے گئے۔ ہلاک شدگان میں ایک ترکی اور ایک فرانسیسی بھی شامل ہے۔ فوج اور پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور سیکیورٹی اہلکار گشت کررہے ہیں۔حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی لیکن حکومت نے القاعدہ کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے کیونکہ پچھلے سال جنوری میں بھی اسی علاقے میں ایک دوسرے ریسٹورینٹ پر جہادیوں کے حملے میں 30 افراد مارے گئے تھے۔ برکینا فاسو میں القاعدہ اسلامی مغرب کے نام سے ایک تنظیم سرگرم ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...