جشن آزادی کے موقع پر اظہر علی سب سے بازی لے گئے، ٹوئٹر پر ایسا انوکھا پیغام جاری کیا کہ صارفین پسند کئے بغیر نہ رہ سکے، دیکھ کر آپ کو بھی ضرور پسند آئے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر سیاستدانوں، کرکٹرز اور دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے معروف افراد کی جانب سے پیغامات کا سلسلہ
جاری ہے لیکن کرکٹرز کی جانب سے جاری ہونے والے پیغامات میں اظہر علی ”انوکھا“ پیغام جاری کر کے سب پر بازی لے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی
اظہر علی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا ”میرا بلڈ گروپ پی پازیٹو (P+) ہے۔ جشن آزادی کا لطف اٹھائیے۔“
My blood group is P+ive #EnjoyAzadi
— Azhar Ali (@AzharAli_) August 14, 2017
اظہر علی نے جشن آزادی موقع پر اپنے جذبات کے اظہار کیلئے انوکھا طریقہ اختیار کیا اور یہ بتانے کی کوشش کی کہ پاکستان اور پاکستانیت ان کے خون میں ہے۔ ان کا یہ پیغام سوشل میڈیا صارفین کو بھی بہت پسند آیا اوراسے خوب سراہا جا رہا ہے۔