یوم آزادی، پاک فضائیہ کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایئر شو، پاکستان ،ترکی اور سعودی عرب کے ایئر و بیٹس کے زبردست مظاہرے، شرکا محظوظ ہوتے رہے

یوم آزادی، پاک فضائیہ کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایئر شو، پاکستان ،ترکی اور ...
یوم آزادی، پاک فضائیہ کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایئر شو، پاکستان ،ترکی اور سعودی عرب کے ایئر و بیٹس کے زبردست مظاہرے، شرکا محظوظ ہوتے رہے

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فضائیہ کی جانب سے 70 ویں یوم آزادی پر ایف نائن پارک میں پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے ایئر شو کا انعقاد کیا گیا، ایئر شو میں ترکی اور سعودی عرب کی فضائیہ نے بھی خصوصی شرکت کی ،فضائی مظاہرے میں آرمی ایوی ایشن کا دستہ بھی شریک ہوا، تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین، پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان،غیر ملکی سفارتکاروں کے علاوہ اعلیٰ عسکری و سول حکام بھی موجود تھے۔

ایئر شوپاک فضائیہ کے میراج طیاروں نے فضا کو مختلف رنگوں سے رنگین کر دیا اور مختلف فارمیشنز تشکیل دیں اس موقع پر دارالحکومت کی فضاءمیں پاک فضائیہ کے طیاروں کی گھن گرج سے گونجتی رہی،پاک فضائیہ کے طیاروں نے فلائی پاسٹ کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کو سلامی پیش کی جبکہ سعودی ہاکس نے فضا میں سفید اور سبز رنگ بکھیر کر پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

تقریب میں پاک فضائیہ ، ترکی اور سعودی عرب کے ایئرو بیٹس نے اپنی مہارت کا زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے تقریب کے شرکا سے خوب دادسمیٹی اور لوگوں نے شاندار مہارت پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور تالیاں بجا کر ایئر و بیٹس کی مہارت کو سراہا۔تقریب کے دوران فخر پاکستان ، پاک فضائیہ کی شان جے ایف 17 تھنڈر نے فضاﺅں میں شاندارفلائی پاسٹ کیا اوربرقی قمقمے فضا میں چھوڑنے کا شاندار مظاہرہ بھی کیاآرمی ایوی ایشن کے پیوما، آگسٹااور ایم ایچ ہیلی کاپٹرز بھی شرکا کو فلائی پاسٹ محظوظ کیا جبکہ پاک ایئر فورس کے سی ون تھرٹی طیارے سے کمانڈوزنے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ۔

مزید : اسلام آباد


loading...