جلسوں میں عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

جلسوں میں عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کا کیس لاہور ...
جلسوں میں عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ہے جس کی سماعت کل ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق اور چیئرمین پیمرا سمیت 15 شخصیات کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف جلسوں میں عدلیہ پرتنقید کرتے رہے اور ججز سے متعلق یہ کہا گیا کہ ووٹ کی پرچی پھاڑی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جہلم، گوجرانوالہ اور لاہور میں اعلیٰ عدالتوں پر تنقید کی گئی ہے اس لئے نواز شریف اورساتھیوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے ۔ رپورٹ کے مطابق توہین عدالت کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر ہو گیا ہے جس کی پیروی ماہر قانون اظہر صدیق ایڈووکیٹ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ 70 واں یوم آزادی، قومی کرکٹرز کی قوم کو مبارکباد، ویڈیو پیغامات جاری کردیے

اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے بھی نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کی اور کہا کہ نااہل شخص کو سرکاری پروٹوکول دیا گیا جس نے عدلیہ پر سنگین الزامات لگائے اور توہین کی۔ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والا شخص عدلیہ پرتنقید کرتا رہا لیکن چیئرمین پیمرا نے اس قسم کی تقاریر کا نوٹس نہیں لیا۔عدالت سے درخواست کی ہے کہ آئین پر عملدرآمد کیا جائے ۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...