سینٹرل جیل کراچی میں جشن آزادی کی تقریب،قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے بھنگڑے، ملی نغمے گائے اورکیک بھی کاٹا گیا

سینٹرل جیل کراچی میں جشن آزادی کی تقریب،قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے ...
سینٹرل جیل کراچی میں جشن آزادی کی تقریب،قیدیوں اور پولیس اہلکاروں کے بھنگڑے، ملی نغمے گائے اورکیک بھی کاٹا گیا

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینٹرل جیل میں جشن آزادی کی تقریب،قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے بھنگڑے ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق پورے ملک میں70 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے تو جیلوں میں مختلف مقدموں میں سزا پانے والے کسی سے پیچھے کہاں رہ سکتے تھے، یوم آزادی کے موقع پر سنٹرل جیل میں بھی تقریب کا انعقاد کیا جس میں قیدیوں اور پولیس اہلکاروں نے بھنگڑے ڈالے اور وطن سے محبت کیلئے ملی نغمے بھی گائے،سپرنٹنڈنٹ جیل حسن سہتو نے پرچم کشائی کی اور قیدیوں کے ہمراہ کیک کاٹااس موقع پر قیدیوں میں جلدی امراض کے باعث میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا۔

مزید : کراچی


loading...