”شیخ رشید کو ٹھوک دو۔۔۔“ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جان کو خطرہ، مسلم لیگ (ن) کے کس رہنماءنے یہ حکم جاری کیا؟ انکشاف نے نیا ہنگامہ برپا کر دیا

”شیخ رشید کو ٹھوک دو۔۔۔“ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جان کو خطرہ، مسلم لیگ ...
”شیخ رشید کو ٹھوک دو۔۔۔“ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کی جان کو خطرہ، مسلم لیگ (ن) کے کس رہنماءنے یہ حکم جاری کیا؟ انکشاف نے نیا ہنگامہ برپا کر دیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنماءدھمکیوں پر اتر آئے اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ”ٹھوک دینے“ کی دھمکیاں دینے لگے۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے اپنے عہدے کا بھی خیال نہ رکھا اور شیخ رشید کو دھمکیاں دیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جلسوں میں عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ راولپنڈی میں (ن) لیگ کے جلسے کے دوران رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کی تو ورکرز نے مجھ سے پوچھا کہ شیخ رشید کو ٹھوک دیں ، تو میں نے کہا کہ ٹھوک دو ۔ لوئر گلیات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر کچھ دوست کہتے ہیں کہ میں نے عمران کو قتل کی دھمکی دی۔ فیض آباد میں ہمارے کچھ ورکرز تھے جو کہہ رہے تھے کہ شیخ رشید سازش کر رہا ہے اور ہمارے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اس پر میں نے ان سے کہا کہ آپ نواز شریف کے سپاہی ہیں، شیخ رشید کا نام مت لیں جس پر انہوں نے کہا کہ جو ہمارے راستے میں آئے گا اور جلسے میں رکاوٹ ڈالے گا تو کیا کریں، میں نے پوچھا کہ تم بتاﺅ، انہوں نے کہا کہ ٹھوک دیں؟ تو میں نے کہا کہ ٹھوک دو۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی


loading...