”میں نے تھانہ سیکرٹریٹ میں لکھ کر دیدیا ہے کہ۔۔۔“ دھمکی ملنے کے بعد شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا، تھانے میں کیا لکھ کر دیا ہے؟ جان کر (ن) لیگی رہنماءتشویش میں مبتلا ہو جائیں گے

”میں نے تھانہ سیکرٹریٹ میں لکھ کر دیدیا ہے کہ۔۔۔“ دھمکی ملنے کے بعد شیخ رشید ...
”میں نے تھانہ سیکرٹریٹ میں لکھ کر دیدیا ہے کہ۔۔۔“ دھمکی ملنے کے بعد شیخ رشید نے بھی دبنگ اعلان کر دیا، تھانے میں کیا لکھ کر دیا ہے؟ جان کر (ن) لیگی رہنماءتشویش میں مبتلا ہو جائیں گے

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے تھانہ سیکرٹریٹ سمیت 2 تھانوں میں لکھ کر دیدیا ہے کہ اگر وہ مارے جائیں تو اس کا ذمہ دار نواز شریف، شہباز شریف، ان کی اولاد اور عابد شیر علی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جلسوں میں عدلیہ مخالف تقاریر، نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کا کیس لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

نجی ٹی وی 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ایسے بعض لوگ چھوٹے گھروں سے بڑے گھروں میں چلے گئے ہیں، اس میں مرتضیٰ جاوید عباسی بھی شامل ہیں اور قومی اسمبلی میں جو 2 حملے مجھ پر ہوئے اس میں بھی یہ شامل ہیں۔ یہ گندے سے لوگ ہیں اور آج کل انہوں نے اجرتی قاتل آج کل رکھے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

انہوں نے کہا کہ میں نے تھانہ سیکرٹریٹ سمیت 2 تھانوں میں ایف آئی آر میں لکھ کر دیدیا ہے کہ اگر میں مارا جاﺅں تو نواز شریف، شہباز شریف،اور ان کی اولاد اور عابد شیر علی ذمہ دار ہوں گے، انہیں مجرم سمجھا جائے اور ان سے تفتیش کی جائے۔ مرتضیٰ جاوید عباسی کی دھمکی کے خلاف کسی قسم کا ایکشن لینے کے سوال انہوں نے کہا کہ ”دفعہ کریں جی، کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔“

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی


loading...