پاکستان عوام اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا تھا،آئینی ترامیم کیلئے تیار ، ووٹ کے تقدس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا: نواز شریف

پاکستان عوام اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا تھا،آئینی ترامیم کیلئے تیار ، ...
پاکستان عوام اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا تھا،آئینی ترامیم کیلئے تیار ، ووٹ کے تقدس کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا: نواز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عوام اور ووٹ کی طاقت سے وجود میں آیا تھا اور ہر صورت میں عوام کے ووٹ کے تقدس کو یقینی بنایا جائے گا،آئینی ترامیم اور قانون سازی کیلئے تیار ہیں، ہم لوگوں کو فوری اور سستا انصاف دیں گے،70 سالوں سے ملک ادھر ادھر بھٹک رہا ہے لیکن قائد اور اقبال کا پاکستان نہ بن سکااس کی بڑی وجہ عوام کے ووٹ کا تقدس بار بار پامال کیا جانا ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمران خان نے آرٹیکل 62،63 میں تبدیلی کی صورت میں عوام کا سمندر اسلام آباد لے کر آنے کی دھمکی دے رکھی ہے ۔ 

یوم پاکستان پر اقبال کے مزار پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا عوام کے ووٹ کا تقدس نہ کرنے کی وجہ سے قائداعظم کا پاکستان ٹوٹ گیااور بازو کٹ کر چلا گئے اور مشرقی پاکستان بنگلہ دیشن بن گیا لیکن ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھااور جو ملک بچا ہے وہ انتشار کا شکار ہے انہوں نے کہا جمہوریت عوام کے ووٹ کا تقدس برقرار رکھنے، آئین کی بالادستی کا نام ہے اگر ہم ووٹ کے تقدس اور حرمت کا خیال کرتے تو آج ہمیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتا،سابق وزیراعظم کا کہنا تھا ہم نے 4 سال میں ملک کو بہتر کیا اور انتخابی مہم کے دوران کئے ہوئے وعدے پورے کئے ۔

ریلی میں انسانوں کا سمندر اس بات کا ثبوت تھا کہ ہماری حکومت ان کی توقعات پر پوری اتر رہی تھی اگر مزید ایک سال حکومت کرنے دی جاتی تو لوڈشیڈنگ کا مسئلہ نہ صرف ختم ہو جاتا بلکہ وافراور سستی بجلی دستیاب سہوتی ۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارا اگلا ایجنڈہ عوام کو سستے اور فوری انصاف کی فراہمی تھاہم اس کیلئے ہم تیار ہیں اگر ہمیں نیا قانون بناناپڑا یا آئین میں ترمیم کرنا پڑی تو ہم کرینگے یہ کیسا نظام ہے کہ دادا کے زمانے کے کیسز پوتا بھگت رہ ہوتاہے اور ساری جمع پونجی انصاف کے حصول میں لگ جاتی ہے لیکن انصاف نہیں ہوتا ۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک 20 کروڑ عوام کی ملکیت ہے چند لوگوں کی ملکیت نہیں ہے،ہماری خواہش ہے کہ پاکستان سیاسی اور اقتصادی طور پر مضبوط ہو، اور ہر شخص کے پاس اپنا ذاتی گھر ہو ،انشااللہ ملک میں آئندہ بھی ہماری حکومت ہو گی اور اس میں بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کا ایجنڈا سرفہرست ہو گا،نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے لوگوں کو بجلی کی لوڈشیڈنگ، گیس اور امن دیا اور جوگزشتہ انتخابی مہم کے دوران وعدے کئے گئے وہ تقریباً پورے کر دیئے ہیں اور ملک تیز ی سے ترقی کی جانب گامزن تھا لیکن عدالتی فیصلے سے ملکی معیشت کو دھچکا لگا ہے، انہوں نے کہا کہ ملک میں 70 سالوں سے جوتماشا ہوتا آ رہا ہے وہ ختم ہونا چاہئے کیونکہ ملک کسی حادثے کی متحمل نہیں ہو سکتا۔سابق وزیراعظم نے کہا ہم عوام کے ووٹ لے کر اقتدار میں آتے ہیں اب ہم عوام کے ووٹ کا تقدس احترام کرائےں گے اور پاکستان کے مسائل کی بڑی وجہ عوام کے ووٹ کا تقدس نہ کرنا ہے اب ووٹ کی پامالی روکنے کیلئے پوری جان لگا دوں گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -