وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا:آرمی چیف

وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا:آرمی ...
وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا:آرمی چیف

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باوجودہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کی کارروائیاں مقبوضہ کشمیر میں بہادر کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانی دینے کی روح کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں، ہم ہمیشہ ظلم کے خلاف کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے، وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا۔

43 ممالک افغانستان اور مشرق وسطیٰ کا مسئلہ حل نہیں کرسکے ،پاکستان نے تنہا دہشتگردوں کا قلع قمع کردیا، افغان سرحد پر باڑ لگا کر رہیں گے : ایئر چیف

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجود نے لائن آف کنڑول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا جبکہ انہوں نے بھارتی فورسز کی جانب سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر پاکستانی فورسز کے بھرپور جواب کو سراہااس موقع پر بریفنگ کے دوران آرمی چیف کو بتایا گیا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے ایل او سی پر معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنائے جانے کے جواب میں پاکستانی فورسز نے پروفیشنل ذمہ داریوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف بھارتی فورسز کو ہی نشانہ بنایا۔آرمی چیف نے فوجی جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا۔

ویڈیو دیکھیں: 

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...