کینڈی ٹیسٹ، بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور 171 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

کینڈی ٹیسٹ، بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور 171 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر ...
کینڈی ٹیسٹ، بھارت نے سری لنکا کو اننگز اور 171 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے سیریز میں وائٹ واش کر دیا

  


کینڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں بھی اننگز اور 171 رنز کی بدترین شکست سے دوچار کر کے سیریز میں وائٹ واش کر دیا ہے۔ آل راﺅنڈر ہردیک پانڈیا کو عمدہ کارکردگی کے باعث میچ کا بہترین کھلاڑی جبکہ شیکھر دھون کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنا چاہتا ہوں“ سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر نے 70 ویں یوم آزادی پر پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلی اننگز میں 487 رنز بنائے جس میں شیکھر دھون کے 119 اور ہردیک پانڈیا کے 108 عمدہ رنز بھی شامل ہیں۔ دیگر بلے بازوں میں کے ایل راہول نے 85، چتیشور پجارا نے 8، ویرات کوہلی نے 42، اجنکیا ریحانے نے 17، روی چندرن ایشوین نے 31، وردھیومن ساہا نے 16، کلدیپ یادیو نے 26، محمد شامی نے 8 اور اومیش یادیو نے 3 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے لکشن سنداکن سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 35 اوورز میں 132 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ ملندا پشپا کمارا نے 3 اور ویشوا فرنینڈو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت کی پہلی اننگز کے 487 رنز کے جواب میں سری لنکن بلے باز ریت کی دوار ثابت ہوئے اور پوری ٹیم 135 رنز بنا کر ڈھیر ہو کر فالو آن کا شکار ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 48 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کرونارتنے نے 4، اوپل تھرنگا نے 5، کوشل مینڈس نے 18، اینجلو میتھیوز نے 0، نیروشن ڈیکویلا نے 29، دلرووان پریرا نے 0، ملندا پشپاکمارا نے 10، لکشن سنداکن نے 10 رنز بنائے جبکہ ویشوا فرنینڈو اور لاہیرو کمارا کوئی سکور بنائے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد شامی اور روی چندرن ایشوین نے 2,2 اور ہردیک پانڈیا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ” چیمپینز ٹرافی کے دوران بھی تو۔۔۔“ سری لنکن بورڈ کے صدر نے ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس میں چیمپینز ٹرافی سے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ تمام شرکاءہی گنگ ہو کر رہ گئے؟ ایسی کیا بات کہی تھی؟ جان کر آپ اس کی ہمت کو داد دیں گے

بھارت نے دوسری اننگز کھیلنے کے بجائے سری لنکا کو فالو آن کرانے کافیصلہ کیا تو اس مرتبہ بھی سری لنکن بلے باز بھارتی باﺅلرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 181 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی اور یوں اسے اننگز اور171 رنز کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری اننگز میں سری لنکا کی جانب سے کپتان دنیش چندی مل نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے اور ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا جبکہ 5 کھلاڑی تو دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے۔

بھارت کی جانب سے روی چندرن ایشوین نے 4، محمد شامی نے 3، اومیش یادیو نے 2 اور کلدیپ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی جبکہ ہردیک پانڈیا کوئی وکٹ لینے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

مزید : کھیل


loading...