عمران خان میں ووٹ کے ذریعے مقابلے کی جرات نہیں، نوازشریف کو خیبرپختونخوا کے دورے کی دعوت دے دی ہے:امیر مقام
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے کہاہے کہ عمران خان میں ووٹ کے ذریعے مقابلہ کرنے کی جرات نہیں ہے ،سابق وزیراعظم نوازشریف کو خیبرپختونخواکے دورے کی دعوت دے دی ہے۔
وطن کے دفاع کے علاوہ یوم آزادی منانے کا بہتر طریقہ کچھ اور نہیں ہوسکتا:آرمی چیف
تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام کاکہناتھا کہ عمران خان جھوٹ پرمبنی تقریرکررہے تھے، لوگوں کوسبز باغ دکھاتے ہیں،خان صاحب بتائیں کہ انہوں نے کتنے منصوبے بنائے ہیں؟،ہم سوشل میڈیا پر تبدیلی لانے والوں کا اکاؤنٹ آیندہ الیکشن میں بند کرائیں گے۔انہوں نے کہاکہ کل پنڈی کے جلسے میں ہماری یونین کونسل کے جلسے سے بھی کم لوگ تھے،مخالفین کو جھوٹ نہیں عوام کے ووٹ سے آگے آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کے 70 ویں سالگرہ پر عوام کو تہہ دل سے مبارکباد پیش کرتا ہوں، انتھک محنت اورقربانیوں کے بعدہمیں پاکستان حاصل ہواہے لیکن دشمن ہمارے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشیں کررہے ہیں ،مگر ہم ان کوششوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
امیر مقام نے کہاکہ میں پاکستانی افواج کو خراج تحسین اورشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتاہوں،ہمیں شہدا کی قربانیوں کونہیں بھولنا چاہیے۔بزرگوں کی انتھک کوششوں سے یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوااور جس مقصد کیلئے پاکستان بنا تھا وہ مقصد حاصل کرکے رہیں گے جبکہ مستقبل میں ہم سب مل کرپاکستان کا تحفظ کریں گے۔