عراق میں داعش کیخلاف آپریشن میں 2 امریکی فوجی ہلاک، 5 زخمی

عراق میں داعش کیخلاف آپریشن میں 2 امریکی فوجی ہلاک، 5 زخمی
عراق میں داعش کیخلاف آپریشن میں 2 امریکی فوجی ہلاک، 5 زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔
امریکی محکمہ دفاع پنٹاگون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شمالی عراق میں آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ امریکی فوج نے واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ اس کے فوجی کس کے ہاتھوں مارے گئے تاہم بیان میں کہا گیا کہ یہ فوجی دشمن کی فائرنگ سے ہلاک نہیں ہوئے۔پینٹاگون کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے فوجی عراق میں داعش کے خلاف آپریشن میں مصروف امریکی اتحادی فورس کا حصہ تھے۔

یہ بھی پڑحیں

چین اور بھارت کے درمیان تجارتی جنگ چھڑ نے کے امکانات
واضح رہے کہ عراق میں امریکا کی زیر قیادت فوجی اتحاد موصل اور دیگر محاذوں پر داعش کو شکست دینے کے لیے آپریشن کررہا ہے جس میں 5 ہزار امریکی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔