تحریک پاکستان میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اعزاز چوہدری

تحریک پاکستان میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: ...
تحریک پاکستان میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اعزاز چوہدری

  


واشنگٹن(صباح نیوز)امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک پاکستان میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء4 کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،پاکستان میں بے پناہ وسائل موجود ہیں ،ہم نے کامیابی کیساتھ دہشتگردی کا خاتمہ کیا ہے۔

وہ ملک جس نے امریکا سے لڑائی کے لئے 35 لاکھ جوانوں کی فوج تیار کر لی، تیاریاں مکمل کر لیں

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی تقریب میں اہتمام کیا گیااور اعزاز احمد چوہدری تقریب کے مہمان خصوصی تھے اس موقع پرا نہوں نے تقریب سے خطاب کے دوران پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباددیتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک عظیم قائد تھے جنہوں نے مسلمانوں کے ساتھ ملکر ایک طویل جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان حاصل کیا۔پاکستان کے قیام میں عظیم فلسفہ اور شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کا بھی بہت اہم کردار تھا جنہوں نے سب سے پہلے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ ملک بنانے کا خواب دیکھا تھا۔

تحریک پاکستان کے دوران دی جانے والی لاکھوں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ ہم حصول پاکستان کی جدوجہد میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاکستان 20 کروڑ سے زائد آبادی کا ملک ہے جس میں بے پناہ وسائل موجود ہیں ہمارے عوام ملک کی ترقی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ آزادی کے بعد سے اب تک پاکستان نے بے پناہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ عالمی دنیا میں پاکستان اہم مقام حاصل کر چکا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...