ووٹ کی طاقت سے بننے والے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاتی ہے : رانا ثناءاللہ

ووٹ کی طاقت سے بننے والے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاتی ہے : رانا ...
ووٹ کی طاقت سے بننے والے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی جاتی ہے : رانا ثناءاللہ

  


فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ پنجاب کے وزیرقانون رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ 20 سال پہلے پاکستان سویلین وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں طاقتور ملک تھا پوری دنیا کہہ رہی تھی کہ پاکستان معاشی قوت بنتا جا رہا ہے لیکن پھر انہی ان دیکھی قوتوں نے ملک کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔ قائد اعظم نے جس فلاحی ریاست کا سوچا تھا ،شاید ہم نہیں بنا سکے کیوں کہ70سالوں سے ووٹ کی طاقت سے بننے والے ملک کو بندوق سے چلانے کی کوشش کی گئی۔

مضبوط اور مستحکم پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ایک بنیادی اور اہم ضرورت ہے: سید علی گیلانی

فیصل آباد میں پاکستان کے سترویں یوم آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ جن افراد نے 70 سالوں میں اس ملک کی آزادی کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا انہیں سلام پیش کرتا ہوں ان کی اس خدمت کی وجہ سےآج ہم یوم آزادی منا رہے ہیں۔اس ملک کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ ہے کہ سیاسی جدوجہد سے بننے والے اس ملک کو ووٹ کی طاقت سے چلانے کے بجائے ان دیکھی قوتوں سے چلانے کی کوشش کی گئی ہے۔نواز شریف کو پہلے صدارتی حکم نامے اور بعد ازاں فوجی ڈکٹیٹر کے ذریعے اقتدار سے ہٹایا گیا۔ نواز شریف کو تیسری بار ملک بہتر کرنے کا موقع ملا لیکن پھر دھرنے والے رکاوٹ بن گئے اور پھر نواز شریف کو گھر بھیج دیا گیا لیکن انہوں نے اس بار یہ عہد کیا ہے کہ اس مرتبہ سب سے پہلے عوام کے حق حاکمیت کو ہی تسلیم کیا جائے گا اور آج عوام دوست قوتیں میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑی ہیں۔

مزید : فیصل آباد


loading...