دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہیں:بحرینی وزیرخارجہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہیں:بحرینی وزیرخارجہ
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق کے ساتھ ہیں:بحرینی وزیرخارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(یوا ین پی) بحرین کے وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے عراق کو یقین دہانی کروائی ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

تحریک پاکستان میں جانوں کی قربانی دینے والے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں: اعزاز چوہدری
غیر ملکی میڈیاکے مطابق وزیرخارجہ الشیخ خالد بن احمد آل خلیفہ اعلیٰ اختیاراتی سرکاری وفد کے ہمراہ خصوصی دورے پر عراق پہنچے، جہاں انہوں نے عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ بحرینی وزیرخارجہ اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والی بات چیت میں خطے کی موجودہ صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم العبادی کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرینی وزیرخارجہ نے یقین دلایا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں منامہ بغداد کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھے گا۔العبادی کا کہناتھا کہ داعش اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراق نے غیرمعمولی کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بہت سے علاقے داعش سے آزاد کرائے گئے ہیں،یہی نہیں دہشت گردوں کے زیرتسلط دوسرے علاقوں کی بازیابی کے لیے تیاری جاری ہے۔

مزید :

عرب دنیا -