روس نے ریڈار کی نظروں سے اوجھل ہونیوالا لڑاکا جیٹ طیارہ متعارف کروا کر امریکہ او رچین کی نیندیں اڑا دیں

روس نے ریڈار کی نظروں سے اوجھل ہونیوالا لڑاکا جیٹ طیارہ متعارف کروا کر ...
روس نے ریڈار کی نظروں سے اوجھل ہونیوالا لڑاکا جیٹ طیارہ متعارف کروا کر امریکہ او رچین کی نیندیں اڑا دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ماسکو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) روس نے دنیا کا تیز ترین اور نظروں سے اوجھل ہونے والے سپر سونک لڑاکا جیٹ طیاروں متعارف کر وا کر دنیا بھر کی فضائی افواج  کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ،  روسی جیٹ کی تیاری کے بعد امریکہ اور چائنہ کے سپر سونک لڑاکے طیارے بھی اپنی افادیت کھو بیٹھے ہیں ۔1سو 20ملین ڈالر لاگت سے تیار ہونیوالے 57 سکھوئی لڑاکا طیارہ 1ہزار 6سو15میٹرفی گھنٹہ کی برق رفتاری کی صلاحیت سے امریکہ کے ایف 22اور چائنہ کے تیز رفتار لڑاکا طیارہ جے 20کو بھی مات دے دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق روسی سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ففتھ جنریشن کے لڑاکا طیارہ ابھی صرف تکمیل کے بعد کے ابتدائی مراحل میں داخل ہوا ہے اس لڑاکا طیارے کو2019 تک  روسی ایئر فورس کا با قاعدہ طور پر حصہ بنایا جائے گا ۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ ایس یو 57لڑاکا طیارہ دشمنوں کے ریڈار میں نظر نہ آنے کی شاہکار صلاحیت سے مالا مال ہے۔ نیوز ویک کے مطابق جیٹ طیارہ کے۔ 77میزائل لیجانے اور 125میل تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ امریکہ کا لڑاکا طیارہ ایف 22صرف 1سو میل تک حدف کو نشانہ بنا سکتا ہے ۔ روسی فوجی ایوی ایشن محکمے کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیارہ کی تیاری میں امریکہ کے لڑاکے طیاروں سے انتہائی کم لاگت آئی ہے اور ابتدائی طور پر 12لڑاکے طیارے روسی ائیر فورس میں شامل ہونگے ۔