اپنے بچے کے کمرے کی یہ خوفناک ترین تصویر دیکھ کر ماں باپ کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی، کیا آپ بتاسکتے ہیں اس میں ایسی کونسی انتہائی خطرناک چیز ہے؟ حقیقت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

اپنے بچے کے کمرے کی یہ خوفناک ترین تصویر دیکھ کر ماں باپ کے پیروں تلے زمین ہی ...
اپنے بچے کے کمرے کی یہ خوفناک ترین تصویر دیکھ کر ماں باپ کے پیروں تلے زمین ہی نکل گئی، کیا آپ بتاسکتے ہیں اس میں ایسی کونسی انتہائی خطرناک چیز ہے؟ حقیقت جان کر آپ کے بھی ہوش اڑجائیں گے

  


لندن(نیوز ڈیسک)سانپ انتہائی زہریلے اور خطرناک تو ہوتے ہیں لیکن یہ بلا کے چالاک بھی ہوتے ہیں۔ بعض اوقات تو یہ آپ کی آنکھوں کے سامنے ہوتے ہوئے بھی نظر نہیں آتے۔ اس مخلوق کی مکاری کا اندازہ آپ اس تصویر سے کر سکتے ہیں جس میں ایک سانپ یوں چھپا بیٹھا ہے کہ اسے دیکھنا تقریباً ناممکن ہے۔

فحش فلموں کا خوفناک نقصان، سینکڑوں 5 سالہ بچے ایسا شرمناک ترین کام کرتے پکڑے گئے کہ جان کر آپ بھی کہیں گے قیامت قریب آگئی

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق یہ تصویر سانپ پکڑنے والے ادارے ’سن شائن کوسٹ سنیک کیچر‘ کی جانب سے فیس بک پر پوسٹ کی گئی ہے، جن کے اہلکاروں کو ایک گھر میں سانپ پکڑنے کے لئے بلایا گیا تھا۔ اس تصویر میں ایک بچے کا جھولا نظر آرہا ہے اور اس کے قریب ہی بائیں جانب ڈبے کے پاس ایک سانپ موجود ہے۔ یہ سانپ ایک جوڑے کو اس وقت نظر آیا جب وہ اپنے ننھے بچے کے جھولے کی صفائی کر رہے تھے۔ خوش قسمتی سے سانپ بچے کے جھولے میں داخل نہیں ہوا تھا ورنہ کوئی بڑا سانحہ پیش آسکتا تھا۔ سانپ دیکھتے ہی اس جوڑے نے شائن کوسٹ کے علاقے لٹل ماﺅنٹین میں کام کرنے والے ادارے کو فون کر دیا، جس کے اہلکاروں نے بروقت کاراوائی کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...