’میری سہیلی کی شادی تھی، تقریب سے پہلے اچانک دولہا آیا اور کہنے لگا کہ اس نے شرط لگائی تھی۔۔۔‘ ایسی کیا بات کہی کہ شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپاہوگیا؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

’میری سہیلی کی شادی تھی، تقریب سے پہلے اچانک دولہا آیا اور کہنے لگا کہ اس نے ...
’میری سہیلی کی شادی تھی، تقریب سے پہلے اچانک دولہا آیا اور کہنے لگا کہ اس نے شرط لگائی تھی۔۔۔‘ ایسی کیا بات کہی کہ شادی کی تقریب میں ہنگامہ برپاہوگیا؟ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا

  


لندن(نیوز ڈیسک) شادی ایک ایسے رشتے کا نام ہے جسے عمر بھر کے لئے استوار کیا جاتا ہے لیکن کیا کوئی ایسا سفاک بھی ہو سکتا ہے کہ محض ایک شرط جیتنے کے لئے کسی کی زندگی بر باد کر دے؟ سوشل میڈیا ویب سائٹ Whisper پر ایک ایسے ہی ناقابل یقین واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے ایک خاتون نے بتایا ہے کہ ” میری سب سے اچھی سہیلی کی شادی ہوئی تو ہم سب بے حد خوش تھے لیکن اگلے ہی دن ایک ایسا اندوہناک واقعہ پیش آ گیا کہ ہمارے دل ہی ٹوٹ گئے۔ میری سہیلی کے دولہے نے انتہائی سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے تو محض ایک شرط جیتنے کے لئے اس کے ساتھ شادی کی تھی۔ اب وہ شرط جیت چکا تھا لہٰذا شادی کا تعلق مزید جاری رکھنے میں اسے کوئی دلچسپی نہیں تھی۔ یہ کہہ کر وہ چلتا بنا اور میری سہیلی پتھرائی آنکھوں کے ساتھ اسے دیکھتی رہ گئی۔

خاتون نے غصے میں آکر اپنے شوہر کو فیس بک پر فروخت کیلئے پیش کردیا لیکن پھر کیا ہوا؟ یہ کبھی اس نے سوچا بھی نہ ہوگا، نتیجہ جان کر آپ کی بھی ہنسی نہ رُکے گی

ہمیں اس بات کا شدید رنج تھا اور ہم بدلہ لینے چاہتے تھے۔ اگلے دن ہم نے اس کا تعاقب کیا اور ایک جگہ اسے پکڑ کر اس کی خوب دھلائی کی۔ اگرچہ ہمیں اس کی پٹائی کر کے بہت طمانیت محسوس ہوئی لیکن یہ سچ ہے کہ اس بے رحم شخص نے ہماری معصوم سہیلی کی زندگی تباہ کر ڈالی۔ “

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...