پاکستان کو کینڈا کے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جشن آزادی کی مبارک باد

پاکستان کو کینڈا کے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جشن آزادی کی مبارک ...
پاکستان کو کینڈا کے وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی جانب سے جشن آزادی کی مبارک باد

  


اوٹاوا(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک طرف جہاں دنیا بھر میں موجود پاکستانی اپنا 70واں یوم آزادی منارہی ہے ،تو دوسری طرف عالمی رہنماﺅں کی جانب پاکستان کے عوام کو جشن آزادی کی مبارک بادیں موصول ہورہی ہیں۔

اب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈ نے اپنی حکومت اور اہلیہ کی جانب سے پاکستان کے سترویں جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے،وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کا کہنا تھا کہ آج انہوں نے کینڈا میں موجودپاکستانی کیمونٹی کے ساتھ پاکستان کی جشن آزادی کی تقریبات میں شرکت کی۔

جسٹن ٹروڈ کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں،پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات پاکستان کی آزادی کے ساتھ ہی شروع ہو گئے تھے اور ہم پاکستان کے ساتھ سیاسی و سماجی تعاون ،دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون،غربت میں کمی ،پولیو کا خاتمہ ،تجارت،دفاع اور ماحولیاتی تبدیلیوں میں تعاون برقرار رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیںپاکستان کے 70 ویں یوم آزادی پر ترک صدر کا شاندار پیغام

وزیراعظم جسٹن ٹروڈ کا مزید کہنا تھا کہ وہ کینڈا میں موجود پاکستانی کیمونٹی کے ملکی ترقی میں کردار کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔

مزید : قومی


loading...