داعش کو کونسا ملک ایٹم بم بیچ رہا ہے؟ دنیا کیلئے تاریخ کی سب سے خطرناک خبر آگئی

داعش کو کونسا ملک ایٹم بم بیچ رہا ہے؟ دنیا کیلئے تاریخ کی سب سے خطرناک خبر ...
داعش کو کونسا ملک ایٹم بم بیچ رہا ہے؟ دنیا کیلئے تاریخ کی سب سے خطرناک خبر آگئی

  


واشنگٹن(نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے ایٹمی ہتھیار اب تک تو صرف جنوبی کوریا اور امریکہ کیلئے ہی خطرہ تھے لیکن حال ہی میں یہ لرزہ خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ یہ ملک اپنے ایٹمی ہتھیار شدت پسند تنظیم داعش کو بھی فروخت کرسکتا ہے۔

ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا پر امریکہ اور اقوام متحدہ کی سخت ترین پابندیوں نے اسے مجبور کردیا ہے کہ رقم کے حصول کیلئے جو بھی طریقہ ممکن ہو استعمال کرلیا جائے۔ سب سے بڑا خطرہ یہ ہے کہ اقتصادی پابندیوں سے نمٹنے کیلئے یہ ملک داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کو ایٹمی ہتھیار فروخت کرسکتا ہے۔

وہ ایک کمپنی جس نے درجنوں ایٹم بم بنا ڈالے، ایسی خبر آگئی کہ پڑھ کر یقین نہ آئے

شدت پسندی پر نظر رکھنے والے تحقیقاتی ادارے کلیرین کا کہنا ہے کہ ”اس سے پہلے شمالی کوریا شدت پسند گروپوں کو کروڑوں ڈالر کے ہتھیار، میزائل اور بم فروخت کرچکا ہے۔ شمالی کوریا پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کے بعد ہم توقع کرسکتے ہیں کہ اسلحے کی غیر قانونی فروخت میں اضافہ ہوگا۔ کسی بھی شدت پسند گروپ کی شمالی کوریا کے ساتھ دشمنی نہیں ہے لہٰذا اسے شدت پسند گروپوں کو ہر قسم کا اسلحہ فروخت کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی۔ دوسری جانب وہ تمام ممالک ایٹمی حملے کے خطرے سے دوچار ہوں گے جہاں داعش اپنی کاروائیوں میں مصروف ہے۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...