خیبر پختونخواہ میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

خیبر پختونخواہ میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے
خیبر پختونخواہ میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

  


پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبہ خیبر پختونخواہ میں کل سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل(منگل)سے ہو رہا ہے ، جس میں صوبے کے چاراضلاع صوابی،بونیر،ہری پور اور تورگھر کے 67ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیںگے۔

تفصیلات کے مطابق کل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا مقصد اسلام آباد۔راولپنڈی میں پولیو کے وائرس منتقل ہونے کے باعث کیا جارہا ہے ای او سی کوارڈنیٹر اکبر خان کے مطابق پولیومہم کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں ،جس میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی سب سے اہم ہے۔

مہم میںکل 2379پولیو ٹیمیں بنائی گی ہیں جس میں 2032ٹیمز فیلڈ میں اپنا کام کریں گی جبکہ 224ٹیمز کو مختلف مقامات پر تعینات کیا جائے گا جہاں وہ مقررہ وقت تک موجود رہیں گی جبکہ 113ٹرانزٹ اور 10رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کمشنرآفس،ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کے سپرنٹنڈنٹ ناجائزاثاثے بنانے کے جرم میں گرفتار

پولیو ورکزکی سیکورٹی کے لئے 3384سیکورٹی افراد موجود ہوں گے ای او سی کوارڈنیٹر کے مطابق محکمہ صحت کی بروقت اقدام سے 2017میں ابھی تک صوبے میں پولیو کا کوئی بھی کیس رجسٹر نہیں ہوا۔

مزید : پشاور


loading...