ملک کے آئین سے اسلامی دفعات نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء کرام بھرپورمزاحمت کریں گے:طاہر محمود اشرفی

ملک کے آئین سے اسلامی دفعات نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء کرام بھرپورمزاحمت ...
ملک کے آئین سے اسلامی دفعات نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء کرام بھرپورمزاحمت کریں گے:طاہر محمود اشرفی

  


لاہور(این این آئی) پاکستان علماء کونسل کے چےئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہاہے کہ علماء استحکام پاکستان کے ضامن ہیں اگر نظریہ کی بنیاد پر قائم ہونے والے ملک کے آئین سے اسلامی دفعات کو نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء کرام بھرپورمزاحمت کریں گے ،70سالوں سے پاکستان کے ساتھ جو حکمرانوں نے سلوک کیا وہ افسوسناک ہے ۔

خیبر پختونخواہ میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کل سے ہو رہا ہے

تفصیلات کے مطابق طاہر اشرفی کا پاکستان علماء کونسل اورجامعہ منظور السلامیہ لاہور کے اشتراک سے منعقدہ استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو قومیں اپنی تاریخ بھلادیتی ہیں تاریخ انہیں بھول جاتی ہے،پاکستان زمین پر نہیں بلکہ نظریہ کی بنیاد پر قائم ہوا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دو ہی محافظ ہیں ایک مولوی اوردوسرافوجی ، بدقسمتی سے گذشتہ 70سالوں کے دوران ہماری حکمرانوں نے پاکستان کے ساتھ وہ سلوک کیا وہ انتہائی افسوسناک ہے۔پاکستان کلمے کی بنیاد پر قائم ہوا اسکا آئین جیداکابرین نے تیار کیاتھا آج اس آئین کو تبدیل کرنے کی باتیں ہورہی ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے اگر62/63کی شقوں کو نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء بھرپورمزاحمت کریں گے۔

مزید : لاہور


loading...