آصف زرداری نے ن لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ،نوازشریف کے ہوش اڑا دیئے

آصف زرداری نے ن لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ،نوازشریف کے ہوش اڑا دیئے
آصف زرداری نے ن لیگ کو سب سے بڑا جھٹکا دیدیا ،نوازشریف کے ہوش اڑا دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ نوازشریف کی نااہلی کے دور کے بعد اب آصف زرداری خاموش ہیں لیکن اس کا کسی طرح بھی تعلق نوازشریف کے ساتھ نہیں ہے ،آصف زرداری نے بتایا کہ بلاول جو بول رہاہے وہ میرے جذبات کی عین مطابق ترجمانی کر رہاہے ۔
حامد میر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مسلم لیگ ن یا نوازشریف کی طرف سے کچھ میڈیا کے لوگوں نے آصف زرداری سے رابطہ کیا اور کہا کہ وقت آ گیاہے کہ مسلم لیگ ن کے ساتھ مل کر کوئی ایسا کام کیا جائے کہ آئندہ سپریم کورٹ کسی سیاستدان کو نااہل نہ قرار دے سکے ،تو اس پر آصف زرداری نے کہا کہ آپ اس قت بھول گئے تھے جب نوازشریف کی پارٹی درخواست گزار بن کر یوسف رضاگیلانی کے خلاف گئی تھی ۔حامد میر کا کہناتھا کہ وکلاءکی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی ایک اعلیٰ شخصیت نے بھی تو آصف زرداری سے رابطہ کیا جس پر سابق صدر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب میرا وزیراعظم نااہل ہوا تو آپ لوگ خاموش تھے آپ نہیں بولے ،آج جب آپ کا لاہور کا وزیراعظم نااہل ہواہے توآپ پریس کانفرنس کر رہے ہیں ۔سینئر صحافی حامد میر کا کہناتھا کہ آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو کوئی مثبت پیغام نہیں دیا۔،انہوں نے بتایا کہ سابق صدر نے ن لیگ کے ایک میسنجر کو باقاعدہ شٹ اپ کال دی تھی اور کہا تھا کہ جب میرے وزیراعظم کو سپریم کورٹ نے نااہل قرار دیا تھا تو میری یاد نہیں آئی اب آپ کو بڑی یاد ستا رہی ہے میری۔

مزید :

اسلام آباد -