’تمہارا جسم اتنا بڑا ہے کہ۔۔۔‘ عرب ملک میں شہری نے غیر ملکی خاتون کو ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ فوری پولیس نے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا

’تمہارا جسم اتنا بڑا ہے کہ۔۔۔‘ عرب ملک میں شہری نے غیر ملکی خاتون کو ایسی ...
’تمہارا جسم اتنا بڑا ہے کہ۔۔۔‘ عرب ملک میں شہری نے غیر ملکی خاتون کو ایسی شرمناک ترین بات کہہ دی کہ فوری پولیس نے پکڑ کر جیل میں ڈال دیا

  


دبئی سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک مصری شہری نے ایک کینیڈین خاتون کی عزت پر ہاتھ ڈالنے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ایسی بیہودہ بات کہہ ڈالی کہ عدالت میں جب اس کا تذکرہ ہوا تو ہر سننے والے نے شرم سے سر جھکا لیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص دبئی کے علاقے البرشہ میں لفٹ میں داخل ہونے والی کینیڈین خاتون کے پیچھے داخل ہوا اور اس کے ساتھ دست درازی کی کوشش کرنے لگا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق خاتون نے 62ویں فلور پر جانے کیلئے بٹن دبایا جبکہ مصری شہری نے 64ویں فلور پر جانے کیلئے بٹن دبایا تھا۔ راستے میں ہی وہ خاتون کے ساتھ لپٹنے کی کوشش کرنے لگا۔

یہ لڑکی اپنے ملک میں انتہائی شرمناک حرکت کرکے بھاگ کر سعودی عرب آگئی، کیا کیا تھا؟ حقیقت سامنے آئی تو سعودی عرب میں بھی ہنگامہ برپاہوگیا، فوری پکڑنے کی کوشش شروع کیونکہ۔۔۔

متاثرہ خاتون نے پولیس کو کی گئی شکایت میں بتایا کہ ملزم نے اسے چھونے کی کوشش کی لیکن جب اس نے مزاحمت کی کوشش کی کو تووہ کہنے لگا”تمہارا جسم اتنا بڑا ہے کہ تمہارے لئے ایک آدمی کافی نہیں۔ تمہیں تو دو آدمیوں کی ضرورت ہے۔“ خاتون کی شکایت پر پولیس نے بدقماش شخص کو گرفتار کیا تو اس نے موقف اختیار کر لیا کہ خاتون اس کی دوست ہے اور واٹس ایپ پر اس کے ساتھ بات چیت کرتی رہتی ہے۔ متاثرہ خاتون نے ملزم کی بات کو یکسر غلط اور بیہودہ قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف سخت ترین کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : عرب دنیا


loading...