ضیاء الحق پر تنقید نہ کرنا نواز شریف کے لئے بہتر ہوگا،میاں صاحب مسلسل فوجی آمریتوں پر تنقید کررہے ہیں:اعجاز الحق

ضیاء الحق پر تنقید نہ کرنا نواز شریف کے لئے بہتر ہوگا،میاں صاحب مسلسل فوجی ...
ضیاء الحق پر تنقید نہ کرنا نواز شریف کے لئے بہتر ہوگا،میاں صاحب مسلسل فوجی آمریتوں پر تنقید کررہے ہیں:اعجاز الحق

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے کہاہے کہ ضیاء الحق پر تنقیدنہ کرنا ہی نوازشریف کے لئے بہتر ہوگا، میاں صاحب مسلسل فوجی آمریتوں پر تنقید کررہے ہیں۔

ملک کے آئین سے اسلامی دفعات نکالنے کی کوشش کی گئی تو علماء کرام بھرپورمزاحمت کریں گے:طاہر محمود اشرفی

اے آر وائے نیوز کے پروگرام ’’آف دی ریکارڈ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے اعجازالحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے قانون اور پارلیمنٹ کا احترام نہیں کیا،ان کو پنجاب میں 6 اورملک میں تین مرتبہ حکومت کا موقع ملا مگرکیا کیا؟۔نوازشریف انقلاب کا بلیوپرنٹ خاقان عباسی کو دے دیں تاکہ ہم بھی ان کی ایک جھلک دیکھ لیں ۔انہوں نے کہاکہ ضیاء الحق پر تنقید نہ کرنا نواز شریف کیلئے بہتر ہوگا کیونکہ میاں صاحب ضیاالحق کے دور میں ہی پروان چڑھے تھے لیکن جہاں تک میرا خیال ہے نوازشریف اس وقت ہی ایسی باتیں کرتے ہیں جب وہ مشکل میں ہوتے ہیں۔

مزید : اسلام آباد


loading...