اس آدمی نے ایک ہی تصویر دنیا کے 32 ممالک میں اتاری، اور پھر نتیجہ دیکھا تو ایسا انکشاف کہ خود ہی بے حد پریشان ہوگیا کیونکہ۔۔۔

اس آدمی نے ایک ہی تصویر دنیا کے 32 ممالک میں اتاری، اور پھر نتیجہ دیکھا تو ایسا ...
اس آدمی نے ایک ہی تصویر دنیا کے 32 ممالک میں اتاری، اور پھر نتیجہ دیکھا تو ایسا انکشاف کہ خود ہی بے حد پریشان ہوگیا کیونکہ۔۔۔

  


نیویارک(نیوز ڈیسک)چھ براعظموں میں واقع 32مختلف ممالک میں جاکر تصاویر بنانے والا فوٹوگرافریہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا ہے کہ یہ سب تصاویر تقریباً ایک جیسی نظر آرہی ہیں۔

دی انڈیپینڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق راجر ایبرہارڈ نے ’سٹینڈرڈ‘ کے نام سے ایک کتاب شائع کی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح بڑے ہوٹلوں اور سیاحتی اداروں نے دنیا بھر کے سیاحتی منظر نامے کو یکسانیت کے رنگ میں رنگ دیا ہے۔ انہوں نے عالمی شہرت یافتہ ہلٹن ہوٹل کی دنیا بھر میں واقع شاخوں میں جاکر ہوٹل کے اندر اور باہر کے مناظر کی تصاویر بنائیں اور حیرت کی بات ہے کہ یہ تمام تصاویر بڑی حد تک ایک جیسی نظر آتی ہیں۔

دفتر کے کام سے شہر سے باہر گیا آدمی واپس گھر آیا تو تالا کھلا ہوا تھا لیکن گھر سے کچھ بھی غائب نہ تھا بلکہ۔۔۔ دروازہ کھول کر کیا کام کیا گیا تھا؟ دیکھتے ہی مالک خوشی سے اچھل اُٹھا

راجر نے اپنے پراجیکٹ کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ”آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ دنیا بھر میں بڑے ہوٹلوں کے سٹینڈرڈ کمرے اور ان کے بیرونی مناظر کس قدر یکساں نظر آتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ کو سڈنی سے لے کر شنگھائی اور ساﺅ پالو تک ہوٹل میں ایک جیسا سٹینڈرڈ کمرہ ملے گا اور اگر اس کمرے سے باہر دیکھیں گے تو ایک جیسے ہی مناظر دکھائی دیں گے۔ آپ اسے پسند کریں یا ناپسند، مگر یہ یکسانیت واقعی حیران کر دینے والی ہے۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...