ہنی مون پر گئی دلہن کی گھوڑے نے جان لے لی

ہنی مون پر گئی دلہن کی گھوڑے نے جان لے لی
ہنی مون پر گئی دلہن کی گھوڑے نے جان لے لی

  


آکلینڈ (نیوز ڈیسک) نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والی بچوں کی مشہور مصنفہ جوائے رامریز اپنے ہنی مون کے دوران پیش آنے والے انتہائی افسوسناک حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہوگئی ہیں۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جوائے ہنی مون منانے کے لئے ایک تفریحی جزیرے پر گئی تھیں۔ وہ ہفتے کے روز گھڑسواری کررہی تھیں کہ نیچے گر گئیں اور گھوڑے کے پیروں تلے کچلی گئیں۔انہیں فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دنیا سے رخصت ہو گئیں۔ انہوں نے مارچ کے مہینے میں اپنے دیرینہ دوست میٹ ویویرز سے شادی کی تھی اور اب دونوں ہنی مون کیلئے بیرون ملک گئے تھے۔

نوجوان لڑکی کا اغواءاور پھر اغواءکار ایک دن اسے شاپنگ کروانے بازار لے گیا جس کے بعد۔۔۔ ایسا واقعہ کہ جان کر آپ کو واقعی چکر آجائیں گے

جوائے مصنفہ بننے سے قبل مارکیٹنگ کے شعبے میں ایک اچھے عہدے پر فائز تھیں لیکن بچوں کیلئے کہانیاں لکھنے کا شوق انہیں کاروباری شعبے سے قلمکاری کے شعبے میں لے آیا۔ وہ اپنی پہلی کتاب کی شاندار کامیابی کے بعد ایک اور کتاب تحریر کرری تھیں لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہ دی اور یہ کتاب ہمیشہ کے لئے نامکمل رہ گئی۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...