ینگ ڈاکٹرزکےخلاف پیرامیڈیکل اسٹاف بھی میدان میں

ینگ ڈاکٹرزکےخلاف پیرامیڈیکل اسٹاف بھی میدان میں
ینگ ڈاکٹرزکےخلاف پیرامیڈیکل اسٹاف بھی میدان میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ینگ ڈاکٹر کی ہڑتال کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف بھی کھل کر میدان میں آگئے ہیں،ترجمان پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کسی کوزبردستی ایمرجنسی بندکرنےکی اجازت نہیں دیں گے،اگر ینگ ڈاکٹرزنے پیرامیڈیکل اسٹاف کودھمکانے کی کوشش کی توبھرپورجواب ملے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ایمرجنسی کے باہرپیرامیڈیکل اسٹاف پہرہ دیں گے ۔
واضح رہے کہ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب ینگ ڈاکٹر نے 15اگست سے  ہسپتالوں کی ایمرجنسی سروسز   دوبارہ بند کرنے  کا اعلان کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور ینگ ڈاکٹرز کا کل سے ایمرجنسیاں بند کرنیکا اعلان

مزید :

لاہور -