شہبازشریف نے پوتیوں کو بازار سے جھنڈے اور بیجز خرید کر دیئے ،انہیں اپنا بچپن یاد آگیا

شہبازشریف نے پوتیوں کو بازار سے جھنڈے اور بیجز خرید کر دیئے ،انہیں اپنا بچپن ...
شہبازشریف نے پوتیوں کو بازار سے جھنڈے اور بیجز خرید کر دیئے ،انہیں اپنا بچپن یاد آگیا

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے فیس بک پر پیغام جاری کیاہے جس میں انہوں نے اپنے بچوں کے ساتھ بنائی گئی تصاویر شیئر کی ہیں ۔تصاویر میں دیکھا جا سکتاہے کہ شہبازشریف اپنی پوتیوں کو جشن آزادی منانے کیلئے جھنڈے اور بیجز خرید کر دے رہے ہیں ۔شہبازشریف نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ہمیں اپنی روایات کو بچوں کو سکھانا ہو گا اور ایسا کرنا جشن آزادی کی تقریبات کا اہم تقاضا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ میں اپنے بچوں کو باہر لے گیا اور انہیں جھنڈے اور بیجز خرید کر دیئے ،اس دورے نے مجھے میرا بچپن یاد دلا دیا ۔امید ہے آپ سب کا بھی اچھا دن گزرے ۔

مزید : لاہور


loading...