چین میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پر رونق تقریب، بچوں کے ملی نغمے، پاکستانیوں کی کثیر تعدا دکی شرکت

چین میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پر رونق تقریب، بچوں کے ...
چین میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام یوم آزادی کی پر رونق تقریب، بچوں کے ملی نغمے، پاکستانیوں کی کثیر تعدا دکی شرکت

  


بیجنگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) چین میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام  پاکستان کا 70واں  یوم آزادی  ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، سفارت خانے کے زیر اہتمام خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس  میں آزادی کے لئے قربانیاں دینے والے شہدا، بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا جنہوں نے قوم کو غیر ملکی تسلط سے نجات دلانے کے لئے قربانیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق  بیجنگ میں پاکستان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام 70ویں یوم آزادی کے موقع پر خصوصی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد چین میں تعینات پاکستانی سفیر نے قومی پرچم لہرایا جبکہ شرکاءنے بیک زبان ہوکر قومی ترانہ پڑھا، بعد ازاں سفیر پاکستان نے صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کا خصوصی پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔

صدر مملکت نے اپنے پیغام میں قوم سے پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا جبکہ وزیر اعظم نے اپنے پیغام میں شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج لاکھوں مسلمانوں نے اس وطن کے لئے قربانیاں دی ہیں جن کی بدولت ہم ایک آزاد قوم کے طور پر ترقی کی منازل طے کر رہے ہیں ، ہمارے رنگ ونسل الگ ہو سکتے ہیں، ہم اپنی قومی زندگی میں مختلف فرائض ادا کر سکتے ہیں، ہمارے سیاسی اور معاشی مفادات الگ ہو سکتے ہیں مگر ہمیں قومی مفاد کے لئے یک جان ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس موقع پر چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد نے چین میں موجود پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور انہیں پاکستان کی ترقی کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے اس ملک کی خاطر قربانیاں دی ہیں ہمیں ان کی قربانیوں کی قدر کرتے ہوئے ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے کردار ادا کرنا ہو گا اور قائد اعظم کے پیغام ایمان ، اتحاد تنظیم کا عملی نمونہ پیش کریں۔تقریب میں پاکستان بچوں نے ملی نغمے گائے جبکہ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید : قومی


loading...