پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف اول میں کھڑا کرنے کے لیے اولین مقصد معیار ی تعلیم کا حصول ہونا چاہیے:ایم ڈی پیف

پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف اول میں کھڑا کرنے کے لیے اولین مقصد معیار ی ...
پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف اول میں کھڑا کرنے کے لیے اولین مقصد معیار ی تعلیم کا حصول ہونا چاہیے:ایم ڈی پیف

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)14اگست پاکستان کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے تجدیدِعہد کا دن ہے لہٰذا پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے ہم اس مبارک دن کو یہ عہد کرتے ہیں کہ معیار ی تعلیم کی بلاقیمت سہولت پنجاب کے ہربچے کے گھر کی دہلیز تک پہنچانے کے لیے کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے تاکہ علم کی روشنی کی بدولت عوام جہالت سے نجات پائے۔تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جو غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑنے کی استطاعت رکھتا ہے۔اگر ہم نے پاکستان کو ترقی یافتہ ملکوں کی صف اول میں کھڑا کرنا ہے تو ہمارا اولین مقصد صرف تعلیم کا حصول ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے مینجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے صدر دفتر میں پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقد ہ تقریب میں کیا ۔ اس دوران دفتر کی عمارت پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا گیااور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے خصو صی دعائیں کی گئیں۔اس تقریب میں ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عمران یعقوب، پروگرام ڈائریکٹرز اور دیگرا فسران شریک ہوئے۔ایم ڈی طارق محمود نے پارٹنر سکول مالکان کوتاکید کی کہ اپنے اداروں میں یوم آزادی کی خصوصی تقریبا ت کا انعقاد کریں اور بچوں میں حب الوطنی کے جذبات اجاگر کرنے کے لیے تقریری مقابلے کروائیں۔

مزید : لاہور


loading...