شہر قائد میں پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

شہر قائد میں پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزم گرفتار، اسلحہ ...
شہر قائد میں پولیس کی کارروائی،سٹریٹ کرائم میں ملوث 3ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث3ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کی ضرورت ہے: ایاز صادق
تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3ملزمان کو دھر لیا ،جن کے قبضے سے اسلحہ ،نقدی ،موبائل فون اور دو موٹرسائیکلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رمیز،شاہنوازاور ضمیر کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان نے انکشاف کیاہے کہ وہ شہر میں ہونیوالی متعدد سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔تاہم پولیس نے زیر حراست ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں مزید تفتیش اور قانونی چارہ جوئی کیلئے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ہے ۔

مزید :

کراچی -