کیا آپ کو پتا ہے کہ قومی ترانے میں صرف ایک لفظ اردو کا استعمال ہوا ہے ، یہ لفظ کون سا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

کیا آپ کو پتا ہے کہ قومی ترانے میں صرف ایک لفظ اردو کا استعمال ہوا ہے ، یہ لفظ ...
کیا آپ کو پتا ہے کہ قومی ترانے میں صرف ایک لفظ اردو کا استعمال ہوا ہے ، یہ لفظ کون سا ہے؟ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کا قومی ترانہ پاک سر زمین شاد باد 13اگست1954ءکو پہلی بار ریڈیو پاکستان سے نشر کیا گیا جبکہ اس ترانے کو معروف شاعر حفیظ جالندھری نے تحریر کیا تھا،قومی ترانے کا دورانیہ ایک منٹ اور20سیکنڈ ہے۔ لیکن اس میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ ترانہ جسے ہر پاکستانی گنگناتا ہے فارسی زبان میں تحریر کیا گیا ، اس کے اندر کل15مصرعے ہیں جبکہ اس میں صرف ایک لفظ ہماری قومی زبان اردو کا ہے۔

پاکستان کا قومی ترانہ تیار ہونے میں 7سال کا عرصہ لگا

قومی ترانہ ہر پاکستانی کو ازبر ہے اور سکول سے لے کر قومی اسمبلی تک ہر اہم موقعے پر اس کی دھنیں بجائی جاتی ہیں لیکن کبھی آپ نے غور کیا ہے کہ یہ ترانہ فارسی زبان میں لکھا گیا ہے جبکہ اس کے دوسرے بند میں صرف قومی زبان اردو کا لفظ استعمال ہوا ہے، قومی ترانے میں استعمال ہونے والا واحد اور اکلوتا لفظ ”کا “ ہے جو کہ دوسرے بند میں شامل ہے۔ دوسرے بند کے ابتدائی مصرعے ”پاک سر زمین کا نظام “ میں صرف اس لفظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

مزید : قومی


loading...