آرمی میوزیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد کی آمد :آئی ایس پی آر

آرمی میوزیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد کی آمد ...
آرمی میوزیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد کی آمد :آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی میوزیم 14اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے کھلا رہا،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے میوزیم کا رخ کیا جس میں انہوں نے پاک فوج کی جانب سے محفوظ کی گئی اشیا ءمیں گہری دلچسپی ظاہر کی ۔

آرمی میوزیم دیکھنے والوں میں جذبہ حب الوطنی اجاگر ہوتا ہے،آرمی میوزیم پاک آرمی کی تاریخ کو محفوظ کرنے میں اہم ہو گا۔

گیلیرز میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں سمیت مختلف پہلوﺅں کے علاوہ ،شہدا کارنر ،نشان حیدر گیلری،کشمیر کارنر،پاک ،بھارت وار سٹوری اس کے علاوہ پاکستان آرمی کی اقوام متحدہ کے مختلف امن مشن کو بہترین انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑحیں

کیا آپ کو پتا ہے کہ قومی ترانے میں صرف ایک لفظ اردو کا استعمال ہوا ہے ، یہ لفظ کون سا ہے؟ جان کر آپ دھنگ رہ جائیں گے

مزید : قومی


loading...