خواجہ آصف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، یوم آزادی پر مبارکباد دی

خواجہ آصف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، یوم آزادی پر مبارکباد دی
خواجہ آصف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، یوم آزادی پر مبارکباد دی

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے خواجہ آصف کوٹیلی فون کرکے پاکستان کے 70ویں یوم آزادی پر مبارکباد دی اور امریکی حکومت و عوام کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

پاکستان کا قومی ترانہ تیار ہونے میں 7سال کا عرصہ لگا

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ریکس ٹیلرسن نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ٹیلی فون کرکے پاکستان کے یوم آزادی اور وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ خواجہ آصف نے امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن کا شکریہ ادا کیا۔ امریکی سیکرٹری نے خواجہ آصف کو دورہ امریکہ کی دعوت دی۔ امریکی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی افغانستان میں امن و استحکام پر منحصر ہے، افغانستان کے مسئلے کا سیاسی حل پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مقصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان پالیسی سامنے آنے کے بعد امریکہ سے مل کر کام کرنے پر تیار ہیں، پاکستان کی موجودہ قیادت امریکہ سے بہتر تعلقات کی خواہاں ہے۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...