نیب پیشہ وارانہ، شفاف اور میرٹ پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں پرعزم ہے:قمر زمان چوہدری

نیب پیشہ وارانہ، شفاف اور میرٹ پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے ...
نیب پیشہ وارانہ، شفاف اور میرٹ پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں پرعزم ہے:قمر زمان چوہدری

  


اسلام آباد (صباح نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہ نیب کامل پیشہ وارانہ، شفاف اور میرٹ پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں پرعزم ہے۔

آرمی میوزیم میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے کثیر افراد کی آمد :آئی ایس پی آر

تفصیلات کے مطابق اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان چوہدری کا کہناتھا کہ بدعنوانی کے سدباب کیلئے نیب کی حکمت عملی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اوراس حکمت عملی کی کامیابی کے تناظر میں نیب نے بدعنوان عناصر کے خلاف کارروائی اور لوٹی ہوئی رقوم برآمد کرکے اسے قومی خزانہ میں جمع کرنے کیلئے اسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی منافع بخش سکیموں، بینک فراڈ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور حکومتی عہدیداروں کی جانب سے سرکاری فنڈز میں خوردبرد جیسے معاملات پر نیب کی خصوصی نظر ہے جبکہ طلباء و طالبات میں بدعنوانی کے خلاف آگاہی پھیلانے کیلئے نیب اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے مفاہمت کی ایک دستاویز پر دستخط کئے ہیں اور ان دستاویز کی رو سے ملک بھر کے کالجوں، سکولوں، یونیورسٹیوں اور تعلیمی اداروں میں کردار سازی کی انجمنوں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

مزید : قومی


loading...