میاں صاحب کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا ، کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو یہ ملک کے ساتھ مذاق ہو گا:آصف زرداری

میاں صاحب کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا ، کلثوم نواز وزیر اعظم بن ...
میاں صاحب کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا ، کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو یہ ملک کے ساتھ مذاق ہو گا:آصف زرداری

  


اسلام آباد (صباح نیوز) سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا ، کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو یہ ملک کے ساتھ مذاق ہو گا ۔

نیب پیشہ وارانہ، شفاف اور میرٹ پر کاربند رہتے ہوئے پاکستان کو بدعنوانی سے پاک کرنے میں پرعزم ہے:قمر زمان چوہدری

نجی ٹی وی کو انٹرویودیتے ہوئے آصف زرداری کا کہناتھا کہ پنجاب میں شہباز شریف کا کنٹرول ہے اور (ن) لیگ سمجھتی ہے کہ اگر شہباز شریف کو ہٹایا گیا تو ہم مزید کمزور ہوں گے، انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے خلاف ہم ریلی نکالتے تو نقصان ہوتاہم نے کبھی تشدد کا راستہ اختیار نہیں کیا جبکہ میں نے اپنا 5 سالہ دور کامیابی سے مکمل کیا مگرمیاں صاحب نے خود کو بچانے کے لیے کلثوم نواز کو نامزد کیا، کلثوم نواز وزیرا عظم بن گئیں تو یہ بہت بڑا مذاق ہو گا۔

مزید : قومی


loading...