جرمنی میں کرکٹ کا فروغ ، پاکستانی میاں بیوی نے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کردیا

جرمنی میں کرکٹ کا فروغ ، پاکستانی میاں بیوی نے دیار غیر میں ملک کا نام روشن ...
جرمنی میں کرکٹ کا فروغ ، پاکستانی میاں بیوی نے دیار غیر میں ملک کا نام روشن کردیا

  


بریمین (ڈیلی پاکستان آن لائن)کرکٹ اگرچہ انگلینڈ کا قومی کھیل ہے مگر پاکستان میں کھیلوں میں سب سے زیادہ محبت کرکٹ سے کی جاتی ہے ملک کے مایہ ناز کھلاڑیوں نے دنیائے کرکٹ میں کارہائے نمایاں سر انجام دئیے ہیں مگر اب جرمنی میں کرکٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے جس میں مرکزی کردار پاکستانی میاں بیوی ہے جنہوں نے اپنی شبانہ رو ز محنت کے باعث کرکٹ کوجرمن شہریوں میں مقبول بنادیا ہے۔

خواجہ آصف کو امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون ، یوم آزادی پر مبارکباد دی

یوم آزادی کے موقع پر یقینا یہ خبر ہمارے لئے باعث فخر ہے کیوں کہ جرمنی میں کرکٹ جیسی سپورٹس کے لئے راہ ہموار کرنے کا سہرہ ایک پاکستانی خاتون اور ان کے شوھر کے سر بندھتا ہے - جرمن ریاست بریمین سے تعلق رکھنے والے محمد طاہر اورنثار طاہر جرمن کرکٹ بورڈ میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔

محمد طاہر ' نارتھ جرمن کرکٹ بورڈ میں ڈائریکٹر جب کہ ان کی اہلیہ نثار بریمین کے مقامی کرکٹ ٹیم کی کرتا دھرتا ہیں۔ان دونوں کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں بریمین کی ٹیم 2016ءکی جرمن نیشنل کرکٹ لیگ کی چیمپئن بنی تھی۔ جبکہ گزشتہ روز بھی بریمین کی ٹیم نے نارتھ جرمن چیمپئن شپ جیت کر خود کو 2017 کی نیشنل لیگ کے لئے فےوریٹ بنا لیا ہے ۔

مزید : کھیل


loading...