آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کے اعزاز میں جشن آزادی کی تقریب:آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کے ...
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کے اعزاز میں جشن آزادی کی تقریب:آئی ایس پی آر

  


راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی میزبانی میں ریٹائرڈ افسروں اور جوانوں کے اعزاز میں جشن آزادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا،جس میں آرمی چیف نے تمام شرکا کو یوم آزادی کی مبارک باد دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تقریب ہر سال منعقد کی جاتی ہے،جس میں حاضراور ریٹائرڈ افسران مل کر یوم آزادی مناتے ہیں،تقریب میں آرمی چیفس اور وائس آف آرمی چیفس نے بھی شرکت کی،تقریب میں موجود شرکا نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں خراج تحسین پیش کیا،شرکاکے مطابق حالیہ آپریشن سے قوم کے چہروں پر خوشی لوٹ آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میاں صاحب کی نااہلی سے جمہوریت کو کچھ نہیں ہو گا ، کلثوم نواز وزیر اعظم بن گئیں تو یہ ملک کے ساتھ مذاق ہو گا:آصف زرداری

مزید : قومی


loading...