71 واں یوم آزادی،وفاقی میں31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی

71 واں یوم آزادی،وفاقی میں31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی ...
71 واں یوم آزادی،وفاقی میں31، صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 71 ویں یوم آزادی کے موقع پر دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ 71 واں یوم آزادی آج قومی و ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

اس مرتبہ یوم آزادی خصوصی اہمیت کی حامل ہے جب پیر کو ملک کی 15 ویں قومی اسمبلی، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں کے نو منتخب ارکان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا اور نئی وفاقی اور صوبائی حکومتیں تشکیل کے حتمی مراحل میں ہیں۔اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہو گی، دن کا آغاز ملک بھر کی مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعاو¿ں سے ہو گا۔دن کے آغاز پر وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔صبح 8 بجکر 58 منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور 9 بجے وفاقی دارالحکومت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہو گی جبکہ پرچم کشائی کی تقاریب صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ ا?زاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی منعقد ہوں گی۔

مزید :

قومی -