سیف سٹیزا تھارٹی ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی کی پروقار تقریب

سیف سٹیزا تھارٹی ہیڈکوارٹر میں یوم آزادی کی پروقار تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی ہیڈکوارٹر میں 72ویں یوم آزادی کی پروقار تقریب کا انعقادکیا گیا ۔ تقریب میں 800پولیس کمیونیکیشن آفیسرز اور عملے نے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھ کر سماں باندھ دیا ۔ مہمان خصوصی مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی علی عامر ملک تھے۔چیف آپریٹنگ آفیسراکبر ناصر،چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر کامران خان اورمنصوبے پر کام کرنے والے چینی مہمانوں کے وفد نے خصوصی طور پر پروگرام میں شرکت کی۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں منعقدہ تقریب اس حوالے سے بھی منفرد تھی کہ ادارے میں 25فیصد خواتین آفیسرز فرائض سرانجام دے رہی ہیں جنہوں نے پروگرام میں بھرپور شرکت کی۔ پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر میں موجود مختلف گراؤنڈ فورسز کے نمائندگان نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یوم آزادی کی تقریب میں پولیس کمیونیکیشن آفیسرز نے آزادی کی مناسبت سے قومی ترانے، مزاحیہ اور سنجیدہ خاکے اور تقاریر پیش کیں۔ تقریب کی خاص بات یہاں آٹھ سو سے زائد افراد کا ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھنا تھا۔ اس موقع پر پولیس کا خصوصی بینڈ شرکاء کو خوبصورت دھنوں سے محظوظ کرتا رہا۔ تقریب کے شرکاء نے قومی پرچم کی مناسبت سے لباس زیب تن کررکھے تھے۔ شرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم تھام کر ملک سے والہانہ محبت کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سا لمیت اور خوشحالی کیلئے ڈھیروں دعائیں مانگی گئیں ۔

Back to

مزید :

علاقائی -