عمران کا زرداری اور شہباز شریف سے مصافحہ قوم کیلئے جشن آزادی کا بہترین تحفہ

عمران کا زرداری اور شہباز شریف سے مصافحہ قوم کیلئے جشن آزادی کا بہترین تحفہ
عمران کا زرداری اور شہباز شریف سے مصافحہ قوم کیلئے جشن آزادی کا بہترین تحفہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تجزیہ:ایثار رانا


 پاکستان کے ماضی کو سامنے رکھیں تو یہ بات معجزے سے کم نہیں کہ پاکستان مسلسل تیسری مرتبہ پارلیمانی نظام کا حصہ بننے جارہا ہے، یہ ایک خوشی کی بات ہے آج پارلیمنٹ نے جب تیسری بار حلف اٹھایا اور اس کے بعد سیاسی حریفوں نے ایک دوسرے سے مسکراتے ہوئے مصافحہ کیا، عمران خان نے فوراً آگے بڑھ کر بلاول بھٹو سے ہاتھ ملایا، آصف زرداری سے بھی ملے، عمران خان کازرداری اورشہباز شریف سے مصافحہ قوم کے لئے جشن آزادی کا بہترین تحفہ ہے۔ شہباز شریف کی تقریر آنے والے دنوں میں پارلیمنٹ میں ہونے والی کشمکش کی جانب بھرپور اشارہ ہے، پاکستان اس وقت مالیاتی بحران کا شکار ہے، امریکہ ہماری سانس بند کرنے کی کوشش کرے گا، مالی بحران سے تو شاید پھر اپنے دوستوں کی مدد سے نکل جائیں لیکن پانی کے بحران کا ہمیں خود مقابلہ کرنا ہے، مہنگائی آخری حدوں کو چھو رہی ہے، غریب آدمی اپنے زندہ رہنے کا جواز تلاش کررہا ہے، بیروزگاری کے سبب نوجوان نسل چوری، ڈکیتیوں اور نشہ کا شکار بن رہی ہے، ہماری سرحدیں نیوز غیر محفوظ ہیں، پاک فوج کے جواں آئے روز جنوں کی قربانیاں دے کر ہماری زندگیوں کو محفوظ کررہے ہیں۔ توانائی کا جن بھی ابھی تک قابو نہیں آسکا، ماضی میں سیاستدانوں کی جنگ نے قوم کو مایوسی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، آج پارلیمنٹ کی بالادستی کی بات کرنے والی تحریک انصاف اس کی سب سے بڑی ذمہ داری ہے، لیکن اگر اب بھی یہ سلسلہ جاری رہا تو اس سے زیادہ بد قسمتی نہیں ہوگی، اس سلسلہ کو تھمنا ہوگا، میاں شہباز شریف اور آصف زرداری کو سیاست دان سے زیادہ قومی راہنما بن کے سوچنا ہوگا، کیا قوم کے مقدر میں صرف سیاستدانوں کی لڑائیاں اور ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچتے دیکھنا رہ گیا ہے، آج یوم آزادی کے موقع پر بیس کروڑ عوام سوال کرتے ہیں، اپنوں نے اس پاک دھرتی کے لئے اپنی جان و مال کی قربانیاں دیں، اور انہیں جواب میں کیا بھوک ننگ، غربت، بے چارگی، مایوسی اور ان پر حکمرانی کرنے والے امیر سے امیر تر ہوتے گئے ان کے بنک بیلنس جائیدادیں ہیں، لیکن اب یہ سلسلہ رک جانا چاہئے، اگر اب بھی سیاستدان آپس میں جوتم بیزار ہوئے تو قوم انہیں کبھی صاف نہیں کرے گی، یہ ان کے لئے آخری موقع ہے۔
مصافحہ ،تحفہ

مزید :

تجزیہ -