70سے زائد ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نومنتخب سندھ اسمبلی کے 70سے زائد ارکان پہلی مرتبہ سندھ اسمبلی کے رکن بنے ہیں ،نومنتخب سینیئر ارکان میں قائم علی شاہ, آغاسراج درانی,مرادعلی شاہ آف بھریا شامل ہیں جبکہ خواجہ اظہار,حسنین مرزا,ہیر اسماعیل سوہو,شہریار مہر، نصرت سحرعباسی مسلسل تیسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی بننے والوں میں شامل ہیں۔ پیرفضل شاہ نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفی دیدیا وہ خیرپورسے قومی وصوبائی نشستوں پر کامیاب ہوئے تھے ۔پیر فضل شاہ نے صوبائی نشست چھوڑدی ہے۔