13 اگست کو جاری اسمبلی پاسسز آئندہ اجلاس کیلئے کار آمد نہیں ہوں گے

13 اگست کو جاری اسمبلی پاسسز آئندہ اجلاس کیلئے کار آمد نہیں ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹی رپورٹر)عوام الناس کو مطلع کیا جاتاہے کہ مورخہ 13اگست 2018کے دن ممبران اسمبلی کے ساتھ آنے والے مہمانان گرامی کیلئے جاری کردہ اسمبلی پاسسز(Assembly Passes)کومنسو خ کر دیا گیاہے جو آئند ہ اجلاس کے لئے کا رآمد نہیں ہوں گے ۔ ممبران صوبائی اسمبلی سے التماس کی جاتی ہے کہ وہ 15اگست 2018کے دن اجلاس میں شرکت کیلئے آتے وقت اپنے ساتھ ڈرائیوراور گن مین کے علاوہ کسی دوسرے فرد کو نہ لائیں ،تاکہ اجلاس کے دوران پولنگ کا عمل پر امن طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے ۔خیبرپختونخوااسمبلی سیکرٹریٹ نے مذکورہ فیصلہ ممبران اسمبلی کی حفاظت کے پیش نظر کیاہے تاکہ کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کا احتمال نہ ہوسکے ۔