ایبٹ آباد میں پیشگی اجازت کے بغیر درختوں کی کٹائی پر پابندی
پشاور( سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد فیا ض علی شا ہ نے گھرو ں عما رتو ں وغیرہ کی تعمیر یا کسی دیگر مقصد کے لئے مجا ز حکا م یا ڈی سی آفس کی پیشکی اجا زت /این او سی کے بغیر بعض اقسا م کے درختو ں کی کٹا ئی پر تا حکم ثا نی پا بندی عا ئد کر دی ہے ۔در ختو ں کی ان اقسا م میں دیودا ر ،چنا ر ،کیل،پا ئن اور دیگر قیمتی درخت شا مل ہیں ۔اس با رے میں ڈپٹی کمشنر کی جا نب سے جا ری کئے گئے اعلا مئے میں بتا یا گیا ہے کہ قیمتی اور نا یا ب درختو ں کی کٹا ئی پر پا بندی ان کی ما حو لیا تی و معا شی اہمیت اور جنگلا ت کی پا ئیدا ر تر قی و تحفظ کی غر ض سے لگا ئی گئی ہے کیو نکہ ان اقدا ما ت پر ہما ری مو جودہ اور آئندہ نسلو ں کی فلا ح منحصر ہے ۔اعلا میے میں واضح کیا گیا ہے کہ نا گزیر تعمیرا ت کی اجا زت بلڈنگ پلا ن کی منظو ری اور درخت کی کٹا ئی کے بد لے دس درخت لگا نے کی شرط کی صو رت میں دی جا ئے گی۔