مردان میں آج یوم آزادی کی تقریب ہوگی
مردان ( بیورورپورٹ ) کنٹونمنٹ بورڈ پرائمری سکول مردان میں آج یوم آزادی کے حوالے سے صبح 11بجے خصوصی تقریب منعقد ہوگی جس میں کینٹ بورڈ کے ایگزیکٹو آفیسر مجاہد شاہ مہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں والدین شرکت کریں گے جبکہ بچے وطن عزیز کی آزادی کے حوالے سے خصوصی تقاریر ،ٹیبلو اور خاکے پیش کریں گے۔